پانامہ لیکس

پاناما لیکس کا ہنگاما ایک بار پھر شروع

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) سپریم کورٹ میں پاناما کیس کے حوالے سے سماعت جاری ہے ، کیس میں دلائل دیتے ہوئے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے وکیل مخدوم علی خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی کوئی بھی آف شور کمپنی موجود نہیں ، اس کے علاوہ میاں محمد نواز شریف کو بیٹے حسین نواز شریف کی جانب سے جتنے تحفے ملے ان کا ذکر ان تمام گوشواروں میں موجود ہے جو عدالت میں جمع کرائے گئے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ حسین نواز شریف کا نیشنل ٹیکس نمبر موجود ہے اور وہ باقاعدگی سے ٹیکس ادا کرتے ہیں ۔ اور اگر حسین نواز شریف نے اپنے ذمے واجب الادا تمام ٹیکسز باقاعدگی سے ادا کر دیئے ہیں تو ان پر ٹیکس چوری کرنے کا معاملہ نہیں بنتا ۔