اسلام آباد:(آئی این پی)پاناما لیکس پر اپوزیشن کا دباؤ کام کر گیا، حکومت نے تحقیقاتی کمیشن کی تشکیل کیلئے سپریم کورٹ کو خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کو خط لکھنے کا فیصلہ وزراء اور معاونین کی مشاورت سے کیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کی اکثریت کا بھی یہی مطالبہ تھا۔ پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے کمیشن کی تشکیل کے لئے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط 2 روز میں بھجوائے جانے کا امکان ہے۔
پانامہ لیکس
پاناما لیکس کی تحقیقات حکومت کا سپریم کورٹ کو خط لکھنے کا فیصلہ