پانامہ لیکس

پاناما لیکس کی دوسری قسط، مزید کئی نام سامنےآ گئے

لاہور:(آئی این پی ) پاناما لیکس کی دوسری قسط نے بھی ہلچل مچا دی۔ آف شور کمپنیوں والے مزید 400 پاکستانیوں کے نام سامنے آگئے۔ آف شور کمپنیوں کے مالکان میں کراچی والوں کا پہلا نمبر، 150 شہریوں کی بیرون ملک کمپنیاں ہیں جبکہ 108 لاہوریے بھی آف شور کمپنیوں کے مالک نکلے۔ پاکستانیوں کی صرف 3 ممالک میں 259 آف شور کمپنیاں ہیں۔ پاناما لیکس کی دوسری قسط میں مونس الٰہی بھی آف شور کمپنی کے مالک نکلے۔ میر شکیل الر حمان کا نام بھی آف شور کمپنی کے مالکان میں آگیا۔ سیف اللہ خاندان، زلفی بخاری، عرفان اقبال، محمد جبران، ظفر اللہ خان کے نام بھی شامل ہیں۔ زاہد رفیق، حسین داؤد، جہانگیر ایس خان، ذوالفقار پراچہ، پیر علی گوہر، محمد ظفراللہ خان بھی آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں۔ آفتاب لاکھانی، جاوید لاکھانی، شہزادہ داؤد، امین لاکھانی اور ماہا عبیدی کے نام بھی شامل ہیں۔ کراچی چیمبر کے سابق صدر شوکت احمد کا نام بھی پاناما لیکس کی دوسری فہرست میں موجود ہے۔ سابق ایڈمرل کے بیٹے اظفر حسین بھی ایک آف شور کمپنی کے شیئر ہولڈرز میں سے ہیں۔ سابق ایم ڈی پورٹ قاسم بھی دو آف شور کمپنیوں کے مالک نکلے۔