پانامہ لیکس

پاناما لیکس کی دوسری قسط جاری، چار سو پاکستانیوں کے نام سامنے آگئے

اسلام آباد …. پاناما لیکس کی دوسری قسط جاری کر دی گئی ہے ۔ آف شور کمپنیاں رکھنے والے چار سو پاکستانیوں کے نام سامنے آگئے ہیں ۔ آف شور کمپنیاں رکھنے والوں میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان اور زلفی بخاری کے نام بھی شامل ہیں ۔ کراچی چیمبر کے سابق صدر شوکت احمد ، سابق وزیر صحت نصیر خان کے بیٹے کا نام بھی پاناما لیکس کی فہرست میں شامل ہے ۔ آج جاری ہونے والی لسٹ میں آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایتکارہ شرمین عبید چنائے کی والدہ کا نام بھی شامل ہے ۔ پاناما لیکس کی نئی فہرست میں پورٹ قاسم اتھارٹی کے سابق ایم ڈی عبدالستار ڈیرو کو 2 آف شور کمپنیوں کا مالک ظاہر کیا گیا ہے ۔ پاناما لیکس میں بینظیر بھٹو کے کزن طارق اسلام کا نام بھی فہرست میں شامل ہے ۔ پاکستان کے بڑے کاروباری گھرانے سیٹھ عابد کا خاندان 30 آف شور کمپنیوں کا مالک ہے ۔ 3 آف شور کمپنیوں کی ملکیت عرفان اقبال پوری کے تعلق سے سامنے آئیں ۔ عرفان اقبال پوری کے آصف زرداری اور قائد ایم کیو ایم سے اچھے تعلقات ہیں ۔ سابق ایڈمرل مظفر حسین کے بیٹوں کا نام پاناما لیکس کی فہرست میں شامل ہے