پانامہ لیکس

پاناما لیکس کے معاملے پرخورشید شاہ کی زیرصدارت اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس

اسلام آباد: (اے پی پی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی زیرصدارت پاناما لیکس کے معاملے پر آئندہ کا لائحہ طے کرنے کے لئے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کا اجلاس جاری ہے۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی زیرصدارت حزب اختلاف کی جماعتوں کا اجلاس جاری ہے جس میں پاناما لیکس کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال اور حکومت کی جانب سے انکوائری کمیشن کے لئے اپوزیشن کے ٹی او آرز مسترد کئے جانے کے بعد کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی کے علاوہ، تحریک انصاف، ایم کیو ایم، جماعت اسلامی، مسلم لیگ (ق)، اے این پی، قومی وطن پارٹی، عوامی مسلم لیگ اور بی این پی عوامی کے پارلیمانی رہنما شریک ہیں جب کہ اجلاس میں شرکت کے لئے سینیٹر اعتزاز احسن کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔