پانامہ لیکس

پاناما پرکوئی سمجهوتہ نہیں ہوگا:رحمان ملک

اسلام آباد:(آئی این پی )سینیٹررحمان ملک کا کہنا ہے کہ پاناماپیپرزپرکوئی سمجهوتہ نہیں ہوگا ۔ وزیراعظم سے استعفے کے مطالبے پرقائم ہیں ۔ اسلام آباد میں زرداری ہاؤس کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سینیٹررحمان ملک نے کہا کہ پیپلزپارٹی بهی پاناما لیکس پراپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کرتی ہے، پاناما لیکس پروزیر اعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ اپنی جگہ موجود ہے۔ سابق وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا کہ بلاول بهٹوکا بذریعہ سڑک میرپورجانے کا فیصلہ دلیرانہ ہے ۔بلاول بھٹوکے جرات مندانہ سیاست کے آغازسے شہید بهٹوکی یاد تازہ ہوگئی۔ رحمان ملک نے کہا کہ اختلافات اپنی جگہ وہ ، بلاول اور زرداری وزیراعظم نوازشریف کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گوہیں۔