اسلام آباد:(اے پی پی)اپوزیشن نے پاناما پیپرز کے حوالے سے ٹی او آرز کی تیاری کی کمیٹی کا اجلاس کل بلا لیا ہے۔ اپوزیشن کی کمیٹی کا اجلاس کل سینٹراعتزازاحسن کے چیمبرمیں ہوگا۔ اجلاس میں اسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق سے ملاقات کے ایجنڈے پرغور کیا جائے گا۔ اسپیکرقومی اسمبلی نے ٹی او آرزکمیٹی اراکین کوملاقات کی دعوت دی تھی تاکہ حکومت اوراپوزیشن کےدرمیان پاناما معاملے پر ڈیڈ لاک ختم کیا جا سکے۔ اجلاس میں آفتاب شیرپاؤ، شیخ رشید اورسینیٹراسراراللہ زہری سمیت دیگر اپوزیشن رہنما شریک ہوں گے۔
پانامہ لیکس
پاناما پیپرز:اپوزیشن نے کمیٹی کا اجلاس کل بلالیا