واشنگٹن(آئی این پی)وکی لیکس کے بعد پاناما پیپرز لیکس نے دنیا میں تہلکا مچادیا، ٹیکس چوری کے انکشافات کے بعد امریکی صدر براک اوباما اور نائب صدر جو بائیڈن نے اپنی ٹیکس تفصیلات جاری کردیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقٹیکس چوری کے انکشافات کے بعد امریکی صدر براک اوباما اور نائب صدر جو بائیڈن نے اپنی ٹیکس تفصیلات جاری کردی ہیں۔ وائٹ ہاس کے ترجمان کے مطابق 2015میں امریکا کے صدر براک اوباما نے 4 لاکھ 36ہزار 65ڈالر کی آمدنی پر 81 ہزار 472 ڈالر وفاقی ٹیکس ادا کیاتھا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ براک اوباما نے اپنی آمدنی میں سے نہ صرف وفاقی ٹیکس ادا کیا بلکہ 64 ہزار66 ڈالر فلاحی اداروں کو چندہ بھی دیا۔
پانامہ لیکس
پاناما پیپرز:ٹیکس چوری کےانکشافات کے بعد اوباما اورنائب صدرجوبائیڈن نے اپنی ٹیکس تفصیلات جاریکردیں