پانامہ لیکس

پاناما پیپرز لیک کرنے والا حکام کی مدد کرنے کو تیار

لاہور(اے پی پی) پاناما پیپرز دنیا کے سامنے لانے والے شخص نے خاموشی توڑ دی ، جان ڈو کا کہنا ہے کہ کسی خفیہ ایجنسی یا حکومت کے لیے کام نہیں کیا، پاناما پیپرز لیک کرنے کا مقصد معاشی مساوات تھا ۔ پاناما پیپرز کو لیک کرنے والے نامعلوم شخص نے معافی کے بدلے حکام کی مدد کرنے کی پیشکش کی ہے ۔ جان ڈو کا کہنا ہے کہ کبھی کسی خفیہ ایجنسی یا حکومت کے لیے کام نہیں کیا ۔ اٹھارہ سو الفاظ پر مشتمل اس بیان میں کہا گیا ہےکہ معاشی مساوات ہمارے وقت کا سب سے اہم ایشو ہے ، بینک ، مالی ریگولیٹرز اور ٹیکس اتھارٹیز ناکام ہو چکے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ فیصلے کیے جا چکے ہیں کہ امرا کو بچانا ہے اور متوسط اور کم آمدنی والے طبقوں کو قابو میں رکھنا ہے ۔ بیان کے مطابق پاناما پیپرز کی تحقیقات سے ہزاروں افراد کے خلاف مقدمے بن سکتے ہیں ۔ جان ڈو نے کہا کہ عالمی عدالتی نظام ٹیکس بچانے کے لیے استعمال کیے جانے والے ممالک پر قابو پانے میں بالکل ناکام ہو گیا ہے ۔