سلام آباد : سپریم کورٹ میں پانامالیکس کیس کی سماعت جسٹس شیخ عظمت سعید کی علالت کے باعث ملتوی کردی گئی، عدالت کا کہنا ہے کہ جسٹس عظمت سعید کے صحت یاب ہونے کی صورت میں ہی سماعت ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے کی، جسٹس کھوسہ نے جسٹس شیخ عظمت سعید کی علالت کے باعث سماعت پیر تک ملتوی کردی۔
جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا تھا کہ جسٹس شیخ عظمت کو گزشتہ روز سینے میں تکلیف کے باعث گزشتہ روز اسپتال منتقل کیا گیا تھا، ڈاکٹرز نے بتایا کہ دل کی شریان میں خون جم گیا تھا ، جسٹس عظمت کو کسی سرجری یا اسٹنٹ کی ضرورت نہیں، ڈاکٹرز نے جسٹس عظمت کو 3دن آرام کا مشورہ دیا ہے ، خطرے کی کوئی بات نہیں ہے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس عظمت سعید شیخ دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے پینل نے ان کا مکمل طبی معائنہ کیا، اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس عظمت سعید شیخ کی وین میں بلڈ کلاٹ تھا جو ختم کردیا گیا اور ان کی انجیو گرافی مکمل کرلی
پانامہ لیکس
پاناما کیس، جسٹس شیخ عظمت سعید کی علالت کے باعث سماعت پیر تک ملتوی