پانامہ لیکس

پاناما کیس: تحریک انصاف کا اعتزاز احسن اور بابر اعوان سے رابطہ

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) حامد خان کی جانب سے پاناما لیکس کے مقدمے میں تحریک انصاف کی وکالت سے معذرت کے بعد چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ تحریک انصاف نے سینئر قانون دان ڈاکٹر بابر اعوان اور بیرسٹر اعتزاز احسن سے رابطہ کیا ہے۔ تاہم حامد خان کی جگہ کون لے گا، ابھی تک اس بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق، آئندہ دو سے تین روز میں نئے وکیل کا فیصلہ ہونے کا امکان۔