پانامہ لیکس

پاناما جے آئی ٹی کے سامنے بیانات قلمبند ہونا شروع

اسلام آباد : ملت آن لائن…پانامامہ کیس میں وزیراعظم اور بچوں سے متعلق تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی نے متعلقہ افراد کے بیانات ریکارڈ کرنا شروع کردئیے۔
فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے واجد ضیاء کی سربراہی میں ہونیوالے جے آئی ٹٰی اجلاس نے آئی سی آئی جے کے نمائندے عمر چیمہ کا بیان ریکارڈ کیا۔
آئی سی آئی جے کے پاکستان میں نمائندے عمر چیمہ سے 6 رکنی تحقیقاتی ٹیم نے وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بچوں کی دولت اور جائیداد سے متعلق سوالات کئے، متعلقہ دستاویزات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
جے آئی ٹی کو وزیراعظم کی پانامہ لیکس کے حوالے سے تقاریر اور بچوں کے بیانات کی تفصیلات تاحال موصول نہیں ہوئیں، اجلاس نے حدیبیہ پیپر مل معاملے کی تحقیقات کرنیوالے ایف آئی اے اور نیب حکام کے بیانات