پانامہ لیکس

پاناما کیس میں سرخرو ہوں گے: عابد

لندن: (ملت+اے پی پی) پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر بجلی و پانی عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ پاناما کیس میں نواز شریف کےخلاف بے بنیاد الزامات لگائے گئے تاہم عدالت عظمیٰ میں وہ سرخرو ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بغیر ثبوت الزام لگانے والوں کا احتساب ہونا چاہیے۔ شکست اور پسپائی تحریک انصاف کا مقدر بن چکی ہے۔ وفاقی وزیر بجلی و پانی نے کہا کہ ملکی ترقی پر شب خون مارنے کی کوشش کی گئی۔ اپوزیشن نواز شریف کے ترقی کے وژن سے خائف ہیں۔