اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) سپریم کورٹ کے باہر بھی پاناما کا ہنگامہ جاری رہا۔ وفاقی وزراء نے تحریک انصاف پر طنز کے خوب نشتر چلائے۔ لیگی رہنماؤں نے عمران خان کو پاکستان کا سب سے بڑا جھوٹا قرار دے دیا، ساتھ ہی ساتھ پی ٹی آئی کے وکیل پر عقل مارے جانے کی پھبتی بھی کس دی۔ لیگی رہنماؤں نے دعویٰ کیا کہ عدالت نے پی ٹی آئی وکیل کو بار بار تنبیہ کی کہ آپ متعلقہ بات کریں اور سیاست نہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ نیت خراب ہو تو بندے کی عقل ماری جاتی ہے۔ وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے عمران خان کے ثبوتوں کو پکوڑے بیچنے والے کاغذ قرار دے دیا، کہتے ہیں پی ٹی آئی کے پاس کوئی ثبوت نہیں قوم کے ساتھ جھوٹ بولتے ہیں، ان کی سیاست جھوٹ پر مبنی ہے۔ رہنماء مسلم لیگ ن دانیال عزیز نے کہا کہ تحریک انصاف نے دوبارہ 35 پنکچر کی فلم دکھائی ہے، اس وقت بھی اتنی ہی یقین دہانی سے بے وقوف بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔ وفاقی وزراء اور حکمران جماعت کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی سیاست جھوٹ پر مبنی ہے اور وزیر اعظم پاناما کیس میں سرخرو ہوں گے۔
پانامہ لیکس
پاناما کیس میں شکست مخالفین کا مقدر بنے گی