اسلام آباد (ملت آن لائن ) جسٹس اعجاز افضل نے کہا ہے پاناما کیس میں کسی بھی جج نے نواز شریف کو جھوٹا قرار نہیں دیا ، سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کیس کی سماعت کے دوران ججز کے ریمارکس کے بارے میں عوام کو گمراہ کیا گیا ، انہوں نے کہا کہ کیس کی سماعت کے آخر تک کسی بھی جج نے وزیر اعظم نواز شریف کو جھوٹا نہیں کہا ، یہ گمراہ کن پراپیگنڈا پھیلایا گیا ہے اور لیڈرز کو ایسی گری ہوئی باتوں سے گریز کرنا چاہیئے ، جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ عدالت کے حوالے سے ایسی باتیں کرنے والوں کو کسی قسم کا شک نہ رہے ، اگر کوئی عدالت یا ججز کی کردار کشی کرے گا تو اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
پانامہ لیکس
پاناما کیس میں کسی جج نے نواز شریف کو جھوٹا نہیں کہا :جسٹس اعجاز افضل