اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) پاناما کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری ہوتے ہی سپریم کورٹ کی ویب سائٹ زائد ٹریفک کے باعث کریش کر گئی تاہم بعد ازاں خرابی کو دور کر دیا گیا ۔ جمعرات کو سپریم کورٹ کی جانب سے جس وقت پاناما کیس کا تفصیلی ویب سائٹ پر جاری کیا گیا تو اسی وقت ویب سائٹ کریش کر گئی اور ویب سائٹ اس وقت رسپانڈ نہیں کرتی جب اس پر ایک حد سے زیادہ ٹریفک آجائے جسے ویب سائٹ ہینڈل کرنے میں ناکام ہو جاتی ہے۔بعد ازاں خرابی کو دور کر دیا گیا۔پاناما کیس کا فیصلہ 547صفحات پر مشتمل ہے ۔
پانامہ لیکس
پاناما کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری ہوتے ہی سپریم کورٹ کی ویب سائٹ زائد ٹریفک کے باعث کریش کر گئی