کراچی: (ملت+اے پی پی) انصاف ہاؤس کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نعیم الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کو پاناما کیس کے حوالے سے تمام شواہد فراہم کر دئیے ہیں۔ نئے کمیشن کی جانب سے عوام کی امنگوں کے مطابق فیصلے کی امید ہے۔ حکومتی حلقوں نے بھی وزیراعظم کی نااہلی کے پیش نظر نئے وزیراعظم کے لئے غور شروع کر دیا ہے۔ نعیم الحق نے ایم کیو ایم پاکستان کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ فاروق ستار گروپ پر لندن سے رابطے کا الزام عائد کرتے ہوئے انہوں نے ایم کیو ایم کے منتخب نمائندوں سے استعفے کا مطالبہ بھی کر دیا۔ نعیم الحق کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے الیکشن کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ 29 سے 30 دسمبر کو عمران خان کراچی کا دورہ کرینگے۔ نبیل گبول نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا ہے جس پر فیصلے کا اختیار سندھ قیادت کو دیا گیا ہے۔
پانامہ لیکس
پاناما کیس کے حوالے سے تمام شواہد فراہم کر دئیے: نعیم