پانامہ لیکس

پاناما کے غبارے سے ہوا لیک ہو رہی ہے: حمزہ

لاہور: (ملت+اے پی پی) حمزہ شہباز نے لاہور میں گریٹر اقبال پارک کا دورہ کیا ور گل داودی نمائش کا افتتاح کیا۔ میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنما مخالفین پر خوب برسے۔ کہتے ہیں پاناما کے غبارے سے ہوا لیک ہو رہی ہے۔ دھاندلی کا نعرہ دفن ہو چکا اور الزام لگانے والوں کے پاس کوئی ثبوت نہیں۔ انہوں نے کہا عمران خان کو وزارت عظمیٰ کے خواب ستاتے ہیں اخلاق سے گری گفتگو کر کے وزیراعظم نہیں بنا جا سکتا۔ حمزہ شہباز نے پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول کے بیانات کا خیر مقدم کیا۔ کہتے ہیں ان کی والدہ کی جمہوریت کیلئے قربانیاں ہیں۔