ٹوکیو:(اے پی پی) پاناما گلوبل ٹیکس رپورٹنگ سٹینڈرڈ اپناتے ہوئے 2018 تک آٹومیٹک ایکسچینج آف ٹیکس انفارمیشن کا حصہ بن جائے گا۔اس بات کا اظہار پاناما کے صدر جوآن کارلوس ویریلا نے جاپانی دارلحکومت میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔صدر جوآن کارلوس ویریلا ان دنوں جاپان کے دورے پر ہیں،انھوں نے کہا کہ ہم پاناما کے مالیاتی نظام کے غلط استعمال کو روکتے ہوئے دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر اپنے مالیاتی نظام میں شفافیت لانا چاہتے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ اقتصادی تعاون اور ترقی کی عالمی تنظیم(او ای سی ڈی)کا ایک وفد رواں ہفتے پاناما آرہا ہے جو ہمیں ٹیکس انفارمیشن کے طریقہ کار سے آگاہ کرے گا۔ان کے ساتھ خود کار طریقہ کار سے ٹیکس سواپنگ معاہدہ ہو جائے گا جس کے رکن ممالک کی تعداد 100کے قریب ہے اور پاناما 2017 کو اس معاہدہ کا حصہ بن جائے گا ، ہمارا آٹومیٹک ایکسچینج آف ٹیکس انفارمیشن نظام 2018 سے قابل عمل ہو گا۔انھوں نے بتایا کہ وہ ملکی مالیاتی نظام کو مزید شفاف کرنے کے لئے آئندہ چھے ماہ کے دوران چھے سے آٹھ ملکی اور غیرملکی ماہرین پر مشتمل کمیٹیاں بنائیں گے۔
پانامہ لیکس
پاناما 2018 تک آٹومیٹک ایکسچینج آف ٹیکس انفارمیشن کا حصہ بن جائے گا:صدرویریلا