پانامہ لیکس

پانامہ:ٹی او آرزخواجہ آصف کا نام واپس لےلیاگیا

اسلام آباد (آئی این پی) حکومت نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لئے انکوائری کمیشن کے ٹی او آرز بنانے والی کمیٹی سے وفاقی وزیر خواجہ آصف کا نام واپس لے لیا‘ خواجہ آصف کی جگہ وزیر قانون زاہد حامد کو کمیٹی کا مستقل رکن بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے اعتراض کے بعد حکومت نے ٹی او آرز کمیٹی میں حکومتی ممبران کی تعداد چھ کرنے پر اتفاق کیا تھا جس کے بعد جمعہ کو ٹی او آرز کمیٹی کے تیسرے اجلاس میں حکومت کی طرف سے وزیر دفاع خواجہ آصف کا نام واپس لے لیا گیا۔ ان کی جگہ وزیر قانون زاہد حامد کو کمیٹی کا مستقل رکن بنا دیا گیا۔ واضح رہے کہ وزیر قانون پہلے کمیٹی میں ایکس آفیشل ممبر کے طور پر شامل تھے۔ (ن غ)