اسلام آباد (آئی این پی)فیصل آباد سے مسلم لیگ (ن)کے رکن قومی اسمبلی میاں عبدالمنان نے کہا ہے کہ پانامہ اپوزیشن کی ”پھوپھی ”لگتی ہے جس کا وہ شور مچا رہے تھے،پانامہ تحقیقات سے شور مچانے والوں کے کپڑے اتریں گئے،قوم انکا کردار دیکھ کر کانوں کو ہاتھ لگائے گی،پانامہ کی تحقیقات سے اپوزیشن میں شامل لوگوں کا حقیقی چہرہ عوام کو پتہ چلے گا۔ بدھ کو صدر مملکت ممنون حسین کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران اپوزیشن کی جانب سے پانامہ لیکس کے نعرؤں پر اجلاس کے بعد ردعمل کا اظہار کر تے ہوئے لیگی رکن قومی اسمبلی میاں عبدالمنان نے کہا کہ اپوزیشن نے صدر مملکت کے خطاب کے دوران نعرے لگا کر غلط کیا،اپوزیشن کو احتجاج کر نے کا حق ہے مگر اسکے لئے اور بھی بہت سی جگہیں ہیں جہاں احتجاج کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پانامہ اپوزیشن کی ”پھوپھی ”لگتی ہے جس کا وہ شور مچا رہے تھے،انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات سے اج شور مچانے والوں کے کپڑے اتریں گئے،قوم انکا کردار دیکھ کر کانوں کو ہاتھ لگائے گی،پانامہ کی تحقیقات سے اپوزیشن میں شامل لوگوں کا حقیقی چہرہ عوام کو پتہ چلے گا۔ میاں عبدالمنان نے کہا ہے کہ میں دعویٰ سے کہتا ہوں کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات سے شور مچانے والوں کا حقیقی چہرہ عوام کے سامنے آئے گا،اگر ایسا نہ ہوا تو میں اپنی قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دؤں گا۔(رڈ)
پانامہ لیکس
پانامہ اپوزیشن کی ”پھوپھی”لگتی ہے: عبدالمنان