اسلام آباد (ملت + آئی این پی) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پانامہ سکینڈل میں ملوث افراد سزا سے نہیں بچ سکیں گے‘ حکمران ٹولہ اپنے اثاثہ جات بتا نے میں ناکام ہوچکا ہے‘ حدیبیہ پیپرز مل کی تحقیقات دوبارہ ہونی چاہئیں‘ قومی اسمبلی میں ہنگامے سے ایوان کا تقدس مجروح ہوا‘ آئندہ الیکشن میں 62 اور 63 پر ارکان کا پور ااترنا یقینی بنائیں گے۔ جمعہ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ جہاں مال مفت ہوتا ہے وہاں دل بے رحم ہوتا ہے۔ پانامہ سکینڈل میں ملوث افراد سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔ حکمران ٹولہ اپنے اثاثہ جات بتانے میں ناکام ہوچکا ہے حکمران ٹولہ اپنے حلال ذرائع بتانے میں ناکام ہوچکا ہے۔ حدیبیہ پیپرز مل کی تحقیقات دوبارہ ہونی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں ہنگامے سے ایوان کا تقدس مجروح ہوا ہے۔ کل کے واقعہ سے جمہوریت کی بدنامی ہوئی۔ آئندہ الیکشن میں باسٹھ اور تریسٹھ پر ارکان کا پورا اترنا یقینی بنائیں گے۔
پانامہ لیکس
پانامہ سکینڈل میں ملوث افراد سزا سے نہیں بچ سکیں گے: سراج الحق