پانامہ لیکس

پانامہ لیکس، پارٹی اجلاس آج بنی گالہ میں طلب

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) تحریک انصاف کے ترجمان کے مطابق آج عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پارٹی کے اراکین اسمبلی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا جبکہ پانامہ لیکس کے حوالے سے آئندہ کی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔