لاہور: (ملت+آئی این پی) پانامہ لیکس معاملے پر وزیراعظم نواز شریف کو عدالت طلب کرنے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق یہ درخواست سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف پر منی لانڈرنگ اور اربوں روپے ملک سے باہر بھجوانے کا الزام ہے ۔نواز شریف نے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا اور قومی امانت میں خیانت کی ہے اس لئے عدالت پانامہ لیکس کے معاملے پر وزیراعظم کو طلب کرے اور رقم باہر منتقل کرنے پر بیان حلفی لے۔
پانامہ لیکس
پانامہ لیکس؛ درخواست دائر کر دی گئی