لاہور(آئی این پی) سپر یم کورٹ بارایسوسی ایشن کی سابقہ صدر عاصمہ جہا نگیر ایڈ وکیٹ نے کہا ہے کہ جن کے سبب پاکستان میں ڈرؤن حملے ہو رہے ہیں انکو یہاں سے نکال دیا جائے‘ پانامہ لیکس کے ٹی او آرز سے نوازشر یف کا نام نکلنے کے بعد وہ ’’بے نامی لیکس ‘‘ہوگئی اپوزیشن ٹی اوآرز بناتی رہیں ‘وکلاء ٹاؤٹ نہیں جو غیر واضح کسی تحر یک کا حصہ بنیں ‘پانامہ لیکس کے بعد اب قوم کسی نئی تفر یح کا انتظار کر یں ۔ جمعہ کے روز کے لاہور ہائیکور ٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاصمہ جہا نگیر ایڈ وکیٹ نے کہا کہ اپوزیشن نے پانامہ لیکس کے معاملے سے وزیر اعظم نوازشر یف کا نام ہی نکال دیا اگر انکا نام بھی شامل رہتا تو بہت سے لوگوں کے نام آتے مگر اب پانامہ لیکس ’’بے نامی لیکس ‘‘بن جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء کر پشن کیخلاف اور جمہوریت کے حامی اور ملک میں قانون وآئین کی حکمرانی چاہتے لیکن وکلاء ٹاؤٹ نہیں جو کسی واضح تحر یک کا حصہ بن جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کو آئے روز تفر یح کیلئے نئے نئے موضوع ملتے رہتے ہیں مگر لگتا ہے کہ اب پانامہ لیکس کی تفر یح ختم ہونیوالی ہے اور پاکستانی قوم کسی نئی تفر یح کا انتظار کر یں ۔
پانامہ لیکس
پانامہ لیکس’’بےنامی لیکس‘‘ہوگئی: عاصمہ