پانامہ لیکس

پانامہ لیکس:وزیراعظم کی کابینہ کے ارکان سے غیررسمی مشاورت

اسلام آباد:(اے پی پی)پانامہ لیکس پر ملک میں سیاسی ہلچل کا ماحول ہے اور اس معاملے پر جہاں اپوزیشن کا سخت ردعمل سامنے آ رہا ہے وہیں وزیراعظم نوازشریف نے بھی کابینہ کے ارکان سے غیر رسمی اجلاس میں مشاورت کی ہے۔ پانامہ لیکس کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن جماعتیں آسامنے سامنے ہیں، ذرائع کے مطابق اسی معاملے پر وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت کابینہ اور سینئر پارٹی رہنماؤں کا غیر رسمی مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں پانامہ لیکس کے انکشافات سے پیدا ہونے والی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار،وزیراطلاعات پرویزرشید اور کابینہ ارکان سمیت سینئر قیادت نے شرکت کی،اجلاس میں پانامہ لیکس پر اپوزیشن کے موقف سمیت حکومتی لائحہ عمل طے کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔