مظفرآباد(آئی ا ین پی)پانامہ لیکس جوکہ عدالتی پراسیس سے گزررہاہے ،انشاء اللہ میاں نوازشریف سرخرو ہوکرنکلیں گے ٗ تمام مسلم لیگی کارکنان جشن کی تیاریاں کریں ، پی ٹی آئی محض شوشے چھوڑ رہی ہے ٗ اِن خیالات کااظہار ڈاکٹرجاویداقبال رہنماء مسلم لیگ (ن) ضلع نیلم آف جرگی نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ اِس وقت مملکت خداداد پاکستان تعمیروترقی میں اپناگراف بڑھارہاہے جبکہ اپوزیشن منفی اقدام پراترآئی ہے ٗ کبھی دھرنوں کی سیاست کی جارہی ہے کبھی نان ایشو کو ایشوبناکر پیش کیاجارہاہے ٗ پی ٹی آئی کے ایسے اقدام کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ٗ اُنہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی اپناوجود ختم کرچکی ہے ٗ سیاست میں زندہ رہنے کے لئے آئے روزنت نئے حربے استعمال کررہی ہیں ٗ انشاء اللہ کوئی بھی منفی اقدام مسلم لیگ نواز کے راستے کا پتھر نہیں بن سکتا ٗ مسلم لیگ نواز کامیابی کا سفر جاری رکھے گی اورکارکردگی کی بنیاد پر آئندہ بھی بھاری لینڈ سلائیڈ وکٹری بنائے گی ٗ مخالفین کو 2018ء کے عام انتخابات میں بھی ناکامی کاسامنارہے گا۔