پانامہ لیکس

پانامہ لیکس ختم ہوچکی: ثنا اللہ

لاہور: (ملت+اے پی پی) رانا ثنا اللہ لاہور میں ہونے والے کرائمز پر بول پڑے ، کہتے ہیں ملت پارک ، گارڈن ٹاؤن اور آرٹسٹ کے قتل کا معاملہ سنجیدہ ہے ، لاہور میں ہونے والے 4 واقعات پر بیسیوں اقدامات کیے گئے ۔ پنجاب اسمبلی میں رانا ثنا ایک بار پھر ان ایکشن ، لاہور میں پے در پے ہونے والی وارداتوں پر لب کشائی کی اور کہا کہ وارداتوں کو پولیس نے سنجیدگی سے لیا ہے ، تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔ وزیر قانون نے شیخ رشید پر بھی سخت تنقید کی ، رانا ثنا نے تنقید کے کچھ تیر عمران خان کی طرف بھی پھینکے اور کہا واقعی عمران خان کورٹ میں کوئی ثبوت نہ لا سکے ، واقعی پانامہ لیکس ختم ہو گئی ۔ وزیر قانون نے مزید کہا کہ مردم شماری کے لیے سپریم کورٹ نے 15مارچ کی تاریخ دی ہے ۔