پانامہ لیکس

پانامہ لیکس سے پر یشان (ن) لیگ گالیاں دینے پر اتر آئی: چانڈیو

لاہور(آئی این پی) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر اطلاعات مولانا بخش چانڈیونے کہا ہے کہ پانامہ لیکس سے پر یشان (ن) لیگ گالیاں دینے پر اتر آئی ہے انکو گالیاں نہیں سیاست کر نی چاہیے ‘سیاسی اختلافات کو لڑائی میں نہ بدلیں ‘نوازشر یف اپنے رشتہ دار عابدشیر علی کو روکیں اگر نوازشر یف ایسا نہیں کر یں گے تواپنے قائد آصف زداری سے کہوں گا (ن) لیگ سے کسی قسم کی مفاہمت نہ کر یں ‘پانامہ لیکس (ن) لیگ کو کسی صورت نہیں چھوڑے گا ‘بھٹو کے وارث بھٹو کے میدان میں آنے سے (ن) لیگ بوکھلائٹ کا شکار ہو چکی ہے ‘(ن) لیگ میثاق جمہو ریت کو ختم کر نا چاہتی ہے ۔ لاہور میں بلاول ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ شر یف آدمی ہمیشہ کمزور نظر آتا ہے مگر جب وہ کسی سے لڑ تا ہے تو مخالف کی جان بھی چلی جاتی ہے مگر وہ اس کی پرواہ نہیں کر تا ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ والوں کو سیاست نہیں آتی وہ گالیاں دینے پر اتر آئی ہے انکو سیاست کر نی چاہیے سیاسی مخالفت کو لڑائی میں نا بدلے نوازشر یف کو اپنے رشتہ دار عابد شیر علی کو بد زبانی سے روکنا چاہیے اگر وہ نہیں روکیں گے توپھر (ن) لیگ سے پیپلزپارٹی کسی مفاہمت پر بات نہیں کر یگی ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ پر جب مشکل وقت آئیگا تو انکو جمہو ریت بچانے کیلئے قدم قدم پر پیپلزپارٹی کی ضرورت پڑ یگی ۔ ایک سوال کے جواب میں مولانا بخش چانڈیو نے کہا کہ (ن) لیگ والوں کو شر م نہیں آتی کر پشن کے جن جھوٹے مقدمات پر وہ بے نظیر بھٹو شہید اور بلاول بھٹو سے معافی مانگ چکے ہوتے ہیں اب پھر ان پر بات کر تے ہیں آجکل کل کا کر پشن سیکنڈل پانامہ لیکس ہے جس کا (ن) لیگ والوں کو حساب دینا پڑ یگا (ن) لیگ والے پانامہ لیکس سے پریشان ہے وہ اس سے جان چھڑائے مگر پانامہ لیکس (ن) لیگ کو کسی صورت نہیں چھوڑے گا۔