پانامہ لیکس

پانامہ لیکس سے کچھ نہیں نکلے گا:شاہی سید

اسلام آباد:(اے پی پی) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس سے کچھ نہیں نکلے گا‘ پاکستان کو مضبوط بنانے کیلئے چھوٹے صوبوں کو گلے لگایا جائے منگل کو ایوان بالا میں بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے سینیٹر شاہی سید نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی اوربدعنوانی جیسے مسائل موجود ہیں بجٹ خسارے کو کہیں نہ کہیں سے تو پورا کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہماری خارجہ پالیسی دوسرے ملکوں کے مفادات کے تابع ہے اور اس کی بڑی مثال افغان جنگ ہے۔ ہمیں ایک دوسرے کو چور کہنے کی بجائے ایسی تجاویز دینی چاہئیں کہ جن سے ہم کسی نکتے پر نیشنل ایکشن پلان کی طرح متحد ہو جائیں۔ ہمیں ایک دوسرے کی تذلیل نہیں کرنی چاہیے۔ پانامہ لیکس سے کچھ نہیں نکلے گا۔ انہوں نے کہاکہ ٹی او آرز میں ایسا طریقہ کار اور حکمت عملی دی جائے کہ پتہ چلے کہ لوگوں نے آف شور اکاؤنٹس کیوں کھولے اور پیسہ باہر کیوں لے گئے۔ پیسہ باہر جانے کی وجہ اعتماد کا فقدان ہے ۔ ہمارے ملک میں جمہوری حکومتوں کو اٹھا کر پھینک دیا جاتا ہے۔ ملوں کو بند کردیا جاتا ہے۔ بھٹو کو پھانسی دی گئی‘ بھاری مینڈیٹ والے وزیراعظم کو اٹک جیل پہنچایا پھر سی ون تھرٹی کی سیٹ سے