اسلام آباد (آئی این پی )پانامہ لیکس تحقیقات ضابطہ کار کمیٹی کا چھٹا اجلاس آج (منگل) کو ہو گا ،اب تک ہونے والے 5اجلاسوں میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈلاک برقرار ،اپوزیشن اپنے 15ٹی اوآرز پر بضد ، حکومت نے اپوزیشن اراکین کو انکم ٹیکس ،فارن ایکسچینج ،ویلتھ ٹیکس سمیت قوانین کے حوالوں پر مشتمل 4نئے ٹی او آرز دے دیئے،جن پر حزب اقتدار اور حزب اختلا ف معاملات طے کریں گے ،ٹی او آرز پر اتفاق کے بعد انکوائری کیلئے قانون پر کام کریں گے جبکہ حکومتی اراکین کا کہنا ہے کہ کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے،پارلیمانی کمیٹی کا فیصلہ نہ آنے کی صورت میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی بھی سڑکوں پر آنے کی دھمکی دیدی ۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے اپوزیشن اراکین کو انکم ٹیکس ،فارن ایکسچینج ،ویلتھ ٹیکس سمیت قوانین کے حوالوں پر مشتمل 4نئے ٹی او آرز دے دیئے،اپوزیشن نے مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا،کمیٹی کا اگلا اجلاس منگل کی شام 4بجے ہوگا،کمیٹی میں شامل اپوزیشن ارکین کا کہنا ہے کہ ڈیڈ لاک برقرار ہے،ٹی او آرز پر اتفاق کے بعد انکوائری کیلئے قانون پر کام کریں گے جبکہ حکومتی اراکین کا کہنا ہے کہ کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے،اپوزیشن کے ضابطہ کار کے جواب میں متبادل تجاویز پیش کی ہیں،کالے دھن کو سفید کرنے والے تمام لوگوں کو گرفت میں لانے کیلئے قانون چاہتے ہیں، پچھلے اجلاس میں حکومتی ٹیم نے نئے ٹی او آرز کی کاپیاں اپوزیشن رہنماؤں میں تقسیم کیں،نئے ٹی او آرز میں انکم ٹیکس فارن ایکسچینج ،ویلتھ ٹیکس سمیت قوانین کے حوالے شامل ہیں،اجلاس میں اپوزیشن نے نئے ٹی او آرز پر قیادت سے مشاورت کیلئے وقت مانگاتھا(ع ح)
پانامہ لیکس
پانامہ لیکس ضابطہ کارکمیٹی کاچھٹا اجلاس( آج )ہوگا