پانامہ لیکس

پانامہ لیکس: عدالت 25 روز میں فیصلہ سنائے :سراج الحق

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس معاملے پر عدالت 25 روز میں اپنا فیصلہ سنائے ۔ سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران سراج الحق کا کہنا تھا کہ پانامہ معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق تھا کہ معاملے کی مکمل تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کیا جائے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ قومی امنگوں کا احترام کرتے ہوئے عدالت نواز شریف خاندان بارے فیصلہ 25 روز میں سنا دے ۔