اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی حکومت نے وزیر اعظم کے اعلان کردہ جوڈیشل کمیشن کوپانامہ لیکس کے معاملہ پر تحقیقات کیلئے غیر ملکی آڈٹ فرم کی خدمات حاصل کرنے پر رضا مندی ظاہر کر دی۔ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے رضا مندی ظاہر کی ہے کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات کرنے والا جوڈیشل کمیشن غیر ملکی آڈٹ فرم کی خدمات بھی حاصل کر سکتا ہے جس کے لئے وفاقی حکومت تمام تر فنڈز مہیا کرے گی۔ حکومت کی طرف سے جوڈیشل کمیشن کو ہر لحاظ سے مکمل آزادی اور خود مختاری حاصل ہے۔ کمیشن کسی محکمے یا ادارے کی کوئی دستاویزات طلب کرے گا تو حکومت اس تک شفاف رسائی ممکن بنائے گی۔ تمام اداروں کو کمیشن کی معاونت کیلئے ہدایت نامہ کر دیا گیا ہے۔
پانامہ لیکس
پانامہ لیکس معاملہ،حکومت تحقیقات کیلئے غیرملکی آڈٹ فرم کی خدمات حاصل کرنے پررضا مند