پانامہ لیکس

پانامہ لیکس میں وزیراعظم محمد نوازشریف کا کوئی ذکر نہیں:خواجہ آصف

سیالکوٹ:(اے پی پی )وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس میں وزیراعظم محمد نوازشریف کا کوئی ذکر نہیں ہے لیکن انہوں نے پھر بھی اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ میڈیکل کالج کی تقریب سے خطاب کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پانامہ لیکس ایک سیاسی مسئلہ ہے جسے آئندہ چند روز تک سیاسی طور پر ہی حل کرلیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ رائے ونڈ کا گھیراؤ کرنے کی دھمکی دینے والوں نے پہلے دھرنے سے کیا حاصل کر لیا ہے۔