پانامہ لیکس

پانامہ لیکس نےحکمرانوں کاچہرہ بےنقاب کردیا: وٹو

لاہور (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو نے اوکاڑہ میں خان بہادر کے مقام پر ملک خضر حیات ماڈہ کی رہائش گاہ پر معززین علاقہ سے ملاقات کی اس موقع پر ملک خضر حیات ماڈہ، محمد آصف بھٹی، پیر وقار شاہ کرمانی، رانا گل ناصر، محسن سکندر بھٹی، ملک محمد احمد، پیر غلام محمد بودلہ، سردار علی حیدر وٹو، حاجی شیر محمد، حاجی محمد احمد، حاجی منصور احمد، ملک محمد رحیم ماڈہ، شاہ محمد ماڈہ، ملک خالد جہانگیر، ملک سلیم ماڈہ، ملک حاجی اللہ دتہ ماڈہ، ملک جاوید اقبال، سردار نجم الحسن، سید محمد شاہ چشتی، ملک ارشد جْجھ، ملک اسلم جْجھ، ملک یاسین جْجھ، سید فیصل شاہ گیلانی، حاجی شیر محمد جْجھ، عرفان نوید غوری، نایاب کاشف رائے کوال، مولانا ساجد رحمن اور سردار مبشر جْجھ نے حکومت کی کسان کش پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کو چھوڑنے اور میاں منظور احمد وٹو کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ معززین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ پانامہ لیکس نے حکمرانوں کا چہرہ بے نقاب کر دیا ہے مسلم لیگ ن کی حکومت کسانوں کا استحصال کر رہی ہے کاشتکاروں کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے ہیں اْن کا جسم اور روح کا رشتہ قائم رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔ پوری قوم سراپا احتجاج ہے لیکن حکمران اپنی کرپشن چھپانے میں مصروف ہیں، پورے پنجاب کے فنڈز لاہور کے مخصوص علاقوں میں لگائے جا رہے ہیں جس سے پنجاب کے دیگر علاقوں میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے۔