پانامہ لیکس

پانامہ لیکس پرآزاد پرکمیشن بنناچاہیے، سراج الحق

اسلام آباد:(اے پی پی) جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ پانامہ لیکس کے مسئلہ پر ایک آزاد ، خود مختار ، بااختیار کمیشن بننا چاہیے، بال حکومت کے کورٹ میں ہے، پاکستان اور افغانستان کی لڑائی سے سو فیصد فائدہ بھارت کو ہو گا ۔ منگل کو پارلیمٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پانامہ لیکس کے معاملہ میں تاخیر درست نہیں، اس حوالے سے آزاد خود مختار ، بااختیار کمیشن بنایاجائے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کی لڑائی کا سو فیصد فائدہ بھارت کو ہو گا ۔ انہوں نے کہاکہ جواب در جواب سے اشتعال بڑھے گا، دونوں ممالک کو مذاکرات کی میزپر آنا چاہیے۔