اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں ایک ہی قانون ہونا چاہئے تاکہ امیر غریب کے لئے فرق نہ ہو کمزور اور طاقتور کے لئے الگ الگ قانون ہو تو قومیں برباد ہو جاتی ہیں پانامہ لیکس میں اتنا کچھ آنے کے بعد نیب حرکت میں کیوں نہیں آ رہا ہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جمعرات کے روز اپنی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں قانون سب کے لئے برابر ہونا چاہئے جو بھی قانون کو توڑے بلاتفریق امیر ہو یا غریب اس کے خلاف کارروائی کرنا چاہئے لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں ایسا نہیں ہے کمزور اور طاقتور کے لئے الگ قانون ہو تو قومیں برباد ہو جاتی ہیں پانامہ لیکس کے معاملے پر نیب کا خاموش رہنا حیران کن ہے نیب کو اپنا فرض ادا کرنا ہو گا اگر پانامہ لیکس پر چیئرمین نیب نے کوئی کاررائی نہیں کی تو یہ جرم ہے نیب کو بلاتفریق ہو کر ایکشن لینا ہو گا
پانامہ لیکس
پانامہ لیکس پرنیب کا خاموش رہنا حیران کن ہے:عمران