پانامہ لیکس

پانامہ لیکس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو قبول کیا جائیگا‘ احسن اقبال

نواز شریف کے

لاہور (ملت+آئی این پی )وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو قبول کیا جائیگا‘اعتزاز احسن سمیت کوئی بھی شخص عدالت سے بالاتر نہیں جو بھی مہم جوئی کرے گا وہ اپنا نقصان کرے گا ‘جلد انتخابات کا خواب دیکھنے والے 2018ء تک انتظار کریں اور عوام کو اپنا فیصلہ کرنے دیں۔ وہ ہفتہ کو یہاں لاہور میں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاناما کیس سپریم کورٹ میں ہے عدالت کو فیصلہ کرنے دیں جو بھی فیصلہ آئیگا قبول کیا جائیگا۔احسن اقبال نے کہا کہ اعتزاز احسن سمیت کوئی بھی شخص عدالت سے بالاتر نہیں جو بھی مہم جوئی کرے گا وہ اپنا نقصان کرے گا بلاول کے جواب پر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ جلد انتخابات کا خواب دیکھنے والے دوہزار اٹھارہ تک انتظار کریں اور عوام کو اپنا فیصلہ کرنے دیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئیوفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی نے کہا کہ تمام جماعتوں کو قومی اداروں پر اعتماد کرنا چاہیے دھرنے دینے والوں نے پہلے بھی ملک کا بہت نقصان کیا اب انہیں عقل آجانی چائیں۔تین سال میں گیارہ ہزارمیگاواٹ بجلی پیداکرنے جارہے ہیں۔