اسلام آباد(آئی این پی)قائمقام چیف جسٹس ثاقب نثار نے واضح کیا ہے کہ پانامہ لیکس پر کمیشن کے قیام کا فیصلہ چیف جسٹس کی وطن واپسی پر ہو گا‘ کمیشن کا فیصلہ کرنا چیف جسٹس آف پاکستان کا ہی استحقاق ہے اس معاملہ پر کوئی رائے نہیں دے سکتا۔ وہ ہفتہ کو سپریم کورٹ کے قائمقام چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کر رہے تھے۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی جس میں اعلیٰ عدلیہ کے ججز ‘ اٹارنی جنرل ‘رجسٹرار سپریم کورٹ ‘ بار ایسوسی ایشن کے نمائندوں اور سینئر وکلاء نے شرکت کی۔ قائمقام چیف جسٹس ثاقب نثار نے حلف اٹھانے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن کے قیام کا خط مستقل چیف جسٹس کے نام ہے ۔ پانامہ لیکس پر کمیشن کے قیام کا فیصلہ چیف جسٹس کی وطن واپسی پر ہو گا‘ کمیشن کا فیصلہ کرنا چیف جسٹس آف پاکستان کا ہی استحقاق ہے اس معاملہ پر میں کوئی رائے نہیں دے سکتا۔واضح رہے کہ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی ترک سپریم کورٹ کے50 ویں یوم تاسیس میں شرکت کیلئے ترکی کے دورہ پر ہیں اور ان کی واپسی یکم مئی کو ہو گی۔ ۔۔۔(رانا)
پانامہ لیکس
پانامہ لیکس پر کمیشن کے قیام کا فیصلہ چیف جسٹس کی وطن واپسی پر ہو گا‘قائمقام چیف جسٹس