اسلام آباد: (ملت+آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کا رزلٹ و انکوائری کمیٹی والا ہی آئے گا ‘ عمران خان ہمیشہ الزام لگاتے ہیں ‘ ان کے پاس ثبوت نہیں ہوتا ‘ پاکستان آگے بڑھ رہا ہے ‘ میں نہ مانوں کی پالیسی نہیں چلے گی۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی پر عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں طلال چوہدری نے کہا کہ پانامہ لیکس کا رزلٹ انکوائری کمیٹی والا ہی آئے گا۔ کہاں ہیں وہ تمام ثبوت جو منی لانڈرنگ میں نواز شریف پر لگائے تھے۔ عمران خان ہمیشہ الزام لگاتے ہیں ان کے پاس ثبوت نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آگے بڑھ رہا ہے ۔ میں نہ مانوں کی پالیسی نہیں چلے گی۔ عمران خان 2018ء میں بھی ہاریں گے
پانامہ لیکس
پانامہ لیکس کا رزلٹ و انکوائری کمیٹی والا ہی آئے گا:طلال