پانامہ لیکس

پانامہ لیکس کا معاملہ سیاسی اور قانونی ہے، قریشی

کراچی (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کا معاملہ سیاسی اور قانونی ہے، ٹیکس چوری، منی لانڈرنگ کا پیسہ باہر منتقل کر دیا گیا، عمران خان اور تمام اپوزیشن جماعتیں چاہتی ہیں کہ حقائق سامنے آئیں، حکومت صرف کمیشن بنا کر حجت تمام کرنا چاہتی ہے۔ منگل کو کراچی ایئرپورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم سندھ کے لوگوں کو دعوت فکر اور جگانے آئے ہیں، ہم کرپشن ہٹاؤ ملک بچاؤ تحریک کا آغاز کر رہے ہیں اور جتنی بھی اہم تحریکیں چلی ہیں اس میں سندھ کا کردار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور تمام اپوزیشن جماعتیں چاہتی ہیں کہ تمام حقائق سامنے آئیں، حکومت تو صرف کمیشن بنا کر حجت تمام کرنا چاہتی ہے، اپوزیشن جماعتیں چاہتی ہیں کہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو، تمام اپوزیشن جماعتوں نے کمیشن کو مسترد کر دیا ہے۔(اح)