سکھر (ملت آن لائن + آئی این پی) پیپلزپارٹی کے رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کیس کا فیصلہ اب آجانا چاہیے،نوازشریف نے تسلیم کرلیا تھا کہ یہ فلیٹس ان کے تھے،نوازشریف کی حکومت میں ایک ہی چیز محفوظ ہے اور وہ ایک فیصلہ ہے،نوازشریف کا موقف تسلیم نہیں کیا جاسکتا،اربوں کا کاروبار ہوا مگر کوئی بینک ریکارڈ نہیں،قطری شہزادہ آیا نہیں خط بھیج دیا،2013کے انتخابات شفاف اور آزاد نہیں تھے،چین کے ساتھ دوستیکی بنیاد ذوالفقار علی بھٹو نے ڈالی۔منگل کو سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ ذوالفقاربھٹو نے پاکستان کو نیوکلیئر پاور بنایا،ذوالفقار بھٹو نے مزدوروں کیلئے قوانین بنائے کسانوں کو زمین کا مالک بنایا۔انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ دوستی کی بنیاد ذوالفقار علی بھٹو نے ڈالی،2013کے انتخابات شفاف اور آزاد نہیں تھے،نوازشریف کی حکومت میں ایک ہی چیز محفوظ ہے اور وہ فیصلہ ہے،نوازشریف نے تسلیم کرلیا تھا کہ یہ فلیٹس ان کے تھے،نوازشریف کے والد نے اربوں روپے کی تجارت کی مگر کوئی ریکارڈ نہیں۔اعتزاز احسن نے کہا کہ نوازشریف کا موقف تسلیم نہیں کیا جاسکتا،اربوں کا کاروبار ہوا مگر کوئی بینک ریکارڈ نہیں،قطری شہزادہ آیا نہیں خط بھیج دیا۔انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ پانامہ لیکس کیس کا فیصلہ اب آجانا چاہیے،پانامہ کیس فیصلے پر عوام میں تذبذب پایا جاتا ہے،کس کو آئی جی اور چیف سیکرٹری رکھنا ہے یہ صوبے کا حق ہے۔۔۔۔(خ م)
پانامہ لیکس
پانامہ لیکس کیس کا فیصلہ اب آجانا چاہیے