پانامہ لیکس

پانامہ لیکس کے احتساب پرحکومت اوراپوزیشن متفق ہیں: کائرہ

لاہور(آئی این پی) پیپلزپارٹی کے مر کزی سیکرٹری اطلاعات قمرزمان کائرہ نے کہاہے کہ پانامہ لیکس کے احتساب پرحکومت اوراپوزیشن متفق ہیں ،صرف طریقہ کارپراختلاف ہے‘ہم شروع دن سے کہہ رہے ہیں کہ وزیراعظم سیاسی جلسوں میں مکے نہ دکھائیں اوردھمکیاں نہ دیں بلکہ وہ اپنے 3سے4ارکان کی کمیٹی بنائیں اورانہیں اپوزیشن سے بات چیت کیلئے بھیج دیں ،اگرحکومت احتساب نہیں کرتی توحالات کی خرابی کی ذمہ دارہوگی ۔اپنے ایک انٹر ویو میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پانامہ لیکس پرحکومت بھی احتساب کی بات کرتی ہے اوراپوزیشن بھی کہتی ہے کہ احتساب ہوصرف طریقہ کارمیں فرق ہے ،حکومت اپنے طریقے سے احتساب چاہتی ہے جبکہ اپوزیشن نے مل کرایک طریقہ کاربتایاہے ۔انہوں نے کہاکہ مسائل بات چیت کے ذریعے حل کئے جاتے ہیں ،غیرآئینی اورغیرجمہوری طریقے سے مسائل حل نہیں ہوتے ۔انہوں نے کہاکہ ہم حالات کوبہترکرناچاہتے ہیں ،حکومت حالات خراب کررہی ہے ،حالات کوخرابی کی جانب نہیں لے جاناچاہئے اگرحکومت احتساب نہیں کرتی توحالات کی خرابی کی ذمہ داری ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ ہم شروع دن سے کہہ رہے ہیں کہ وزیراعظم سیاسی جلسوں میں مکے نہ دکھائیں اوردھمکیاں نہ دیں بلکہ وہ اپنے 3سے4ارکان کی کمیٹی بنائیں اورانہیں اپوزیشن سے بات چیت کیلئے بھیج دیں۔