پانامہ لیکس

پانامہ لیکس کے انکشافات پر سیاسی رابطوں میں تیزی آگئی:خورشید شاہ

اسلام آباد (آئی این پی) پانامہ لیکس کے انکشافات پر سیاسی رابطوں میں تیزی آگئے،وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ سے ٹیلیفون رابطہ کرکے مشاورت کی۔اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ اعتزاز احسن کی عدم دستیابی کی وجہ سے ملاقات کے بجائے ٹیلیفون پر بات ہوئی۔اسحاق ڈار کو اپوزیشن کے موقف سے آگاہ کر دیا ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ حکومت عدالتی کمیشن کے قیام کے لئے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھے۔انہوں نے کہا کہ فرانزک آڈیٹر اس کمیشن کے ٹی او آرز کی بنیاد ہو۔اگر چیف جسٹس انکار کر دیں تو پھر پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ آپ کے کراچی والے بیان سے کنفیوژڈ تھے۔اس لئے آپ کا موقف جاننا چاہتے تھے۔حکومت اپنی مشاورت کر کے ہمیں فیصلہ سے آگاہ کرے گی ۔(اح)