لاہور(آئی این پی) سابق گورنر وتحر یک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدوار چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے بعد (ن) لیگ کے اقتدار کے خاتمے کیلئے الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے ‘ تحر یک انصاف کا رائے ونڈ کا گھیراؤ حکمرانوں کے اقتدار کا بوریا بستر گول کر دیگا‘ (ن) لیگ والوں کوپتہ ہو نا چاہیے عمران خان سے زیادہ کسی میں جرات اور ہمت نہیں ‘حکمرانوں کا بس نہیں چلتا وہ پانامہ لیکس پر خود ہی کمیشن بنا کر خود ہی کلین چٹ حاصل کر لیں ‘عمران خان قوم کی آواز بن چکے ہیں جبکہ موجودہ حکمرانوں سے قوم نفرت کرتی ہے اور عوام احتجاجی تحر یک میں عمران خان کا ساتھ دیں گے ۔ وہ اپنے دفتر میں تحر یک انصاف کے مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے سابق گورنر وتحر یک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدوار چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف پاکستان تحر یک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی اور عوامی جماعت بن چکی ہے اور (ن) لیگ سمیت کوئی سیاسی جماعت تحر یک انصاف کا مقابلہ نہیں کر سکتی اور جب عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف رائے ونڈ مارچ اور گھیراؤ کر یگی تو حکمرانوں کو اقتدار چھوڑ کر ہر صورت گھر جانا پڑ یگا ۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس حکمرانوں کے گلے کی ہڈی بن چکا ہے اس لیے آج تو نہیں کل حکمرانوں کو کر پشن اور لوٹ کی سزا ضرور ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ جانتے ہیں عمران خان سے زیادہ پاکستان کا کوئی سیاسی لیڈر جرات مند نہیں ہے اور صرف عمران خان ہی ظالموں اور لیٹروں کا نہ صرف مقابلہ بلکہ انکی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے اقتدار کے خاتمے کیلئے الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے ۔
پانامہ لیکس
پانامہ لیکس کے بعد (ن) لیگ کے اقتدار کے خاتمے کیلئے الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے:چوہدری سرور