اسلام آباد: (ملت+آئی این پی) پانامہ لیکس کے حریف عدالتی احاطے میں حلیف بن گئے‘ نعیم بخاری نے محمد زبیر اور مریم اورنگزیب سے خوشگوار موڈ میں گفتگو کی۔ جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے وکیکل نعیم بخاری نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سے عدالتی احاطے میں گفتگو کی۔ نعیم بخاری نے محمد زبیر سے خیریت دریافت کی جبکہ مریم اورنگزیب کو بیٹی کہہ کر مخاطب کیا۔ نعیم بخاری نے مریم اورنگزیب کے سر پر شفقت سے ہاتھ رکھا۔ اس موقع پر نعیم بخاری نے محمد زبیر سے کہا کہ آپ پیدائشی طور پر سنجیدہ ہیں ؟ کہیں آپ پر کیس کا اثر تو نہیں۔ (ن غ)