لاہور: (ملت+اے پی پی) ٹیکس بار میں کرپشن کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ پانامہ لیکس پر ایک کمیشن قائم کرے۔ جس جس کا پانامہ لیکس میں نام آیا ہے سب کا احتساب ہونا چاہیے۔ پانامہ لیکس 20 کروڑ پاکستانیوں کا کیس ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ ملک میں ٹیکس کا ظالمانہ نظام ہے، عوام کو حکومت پر اعتماد نہیں اس لئے ٹیکس نہیں دیتے۔ جماعت اسلامی ملک میں ٹیکس کا بہتر نظام لائے گی جس میں امیروں سےٹیکس لے کر غریبوں پر خرچ کیا جائے گا۔ امیر جماعت اسلامی نے ملک میں کرپشن کے خاتمے کیلئے وکلا برادری سے مدد مانگتے ہوئے کہا کہ ایک وکیل نے پاکستان بنایا تھا اب وکلا ء پاکستان کو بچانے کیلئے ہمارا ساتھ دیں۔
پانامہ لیکس
پانامہ لیکس 20 کروڑ پاکستانیوں کا کیس ہے: سراج الحق