اسلام آباد (آئی این پی) پانامہ نے پاکستان سے اپنے ڈپٹی وزیر خزانہ کے پاکستانی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کے حوالے سے دئیے گئے بیان پر تحریری معافی مانگ لی ۔ منگل کو پانامہ نے اپنے نائب ڈپٹی وزیر خزانہ کے پاکستانی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کے حوالے سے دئیے گئے بیان پر تحریری معافی مانگ لی ۔ پانامہ کے ڈپٹی وزیر خزانہ نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ پانامہ لیکس کے بعد پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ان سے ملاقات کی تھی۔ پانامہ کے وزیر کا بیان سامنے آتے ہی کئی سوال اٹھنے لگے جس کے بعد پانامہ کے وزیر خزانہ نے وضاحت کی کہ ان کی پاکستانی وزیر خزانہ سے نہیں بلکہ سیکرٹری خزانہ وقار مسعود سے ملاقات ہوئی تھی۔ پانامہ نے اپنے نائب ڈپٹی وزیر خزانہ کے بیان پر پاکستانی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے تحریری معافی مانگ لی ۔ (ن غ)
پانامہ لیکس
پانامہ نے پاکستان کےخزانہ کےاسحاق ڈار سے ملاقات بارے دئیے گئے بیان پرتحریری معافی مانگ لی