پانامہ لیکس

پانامہ ٹی اوآرزکےمعاملےمیں اپوزیشن تقسیم نہیں ہوگی: سرور

لاہور(آئی این پی) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس ٹی او آرزکے معاملے میں اپوزیشن تقسیم ہوئی ہے اور نہ ہوگی‘سب سے پہلے وزیر اعظم کے خاندان کا احتساب پوری قوم کی آواز بن چکا ہے ‘اگر (ن) لیگ اپنی ہٹ دھرمی پر قائم رہیگی تو پارلیمانی کمیٹی میں وقت کا ضیاع نہیں کر یں گے بلکہ مجبور ا سڑکوں پر آئیں گے ‘حکمرانوں کو ایک بات سمجھ لینا چاہیے کہ احتساب کے بغیر ملک کبھی ترقی نہیں کر سکتا ‘نااہل حکمران ملک کو مسائلتسان بنا رہے ہیں اور قوم رمضان المبارک میں حکمرانوں سے نجات کیلئے دعائیں مانگ رہی ہے ۔ ہفتے کے روز مقامی ہوٹل میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو اور پارٹی کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی تقسیم کی خواہش رکھنے والوں کو مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا کیونکہ ملک میں کر پشن اور لوٹ مار کے نظام کیخلاف اپوزیشن کی تمام جماعتیں متحد ہے اور تحر یک انصاف بھی تمام اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لیکر چلے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پار لیمانی کمیٹی میں اگر (ن) جمہوری رویہ اختیار کر یں اور اپوزیشن کے ٹی اوآرز کو تسلیم کر لیں تو انکا فائدہ ہی ہوگا ورنہ انکی ضد اور ہٹ دھر می سے ملک میں جمہو ریت کو بھی نقصان ہوگا ۔ ایک سوال کے جواب میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف ملک سے کر پشن کا مکمل خاتمہ اور کر پٹ لوگوں کا احتسا ب چاہتی ہے جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا ئیگا اور کر پشن کیخلاف سڑکوں پر آنے کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کی تبدیلی جنگ تیزی کیساتھ جاری ہے اور اسکو کا میاب ہونے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ۔