پانامہ لیکس

پانامہ پر خط پیش کر کے وزیر اعظم نے خو د کو مزید پھنسا لیا: حنا ربانی

لاہور (ملت + آئی این پی) سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پانامہ لیک کیس میں نوازشر یف اور انکے خاندان کو کلین چٹ ملے گی یا نہیں مگر وزیر اعظم نے قطر کے شہزادے کا خط عدالت میں پیش کر کے خود کو مزید پھنسا لیا ہے ‘ ‘پاکستانی ملٹری اور پیرا ملٹری دہشت گردی پر قابوپانے کیلئے کوشش کر رہی ہیں ‘پاکستان جیسے چیلنجز کا ہمارے کسی اور ہمسایہ ملک کو سامنا نہیں ‘سی پیک کا منصوبہ(ن) لیگ نہیں بلکہ پیپلزپارٹی کے دور میں شروع ہوا ہے اور سی پیک ترقی اور خوشحالی کا منصوبہ ہے اسکو مکمل ہونے چاہیے ۔ وہ بدھ کو یہاں ایک تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ پانامہ لیکس کا معاملہ اب سپر یم کورٹ میں اس کا فیصلہ ہوگا لیکن وزیر اعظم نے پانامہ لیکس پر سپر یم کورٹ میں قطر شہزادے کا خط پیش کر کے خود کو مزید پھنسا لیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے پانامہ لیکس پر پار لیمنٹ میں اور بات کی ہے اور اب سپر یم کورٹ میں وزیر اعظم کا موقف تبدیل ہو چکا ہے اب وزیر اعظم نے سپر یم کورٹ یا پار لیمنٹ میں کسی ایک جگہ جھوٹ بولا ہے کچھ لوگوں کو تھوڑے وقت کیلئے بے وقوف بنایا جاسکتا ہے مگر سب کو بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا ۔ حنا ربانی کھر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان سے زیادہ کسی اور ملک کے سیکورٹی اداروں اور عوام نے قر بانیں نہیں دیں اور آج بھی پاک افواج دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے اور دہشت گردوں کو شکست دی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کی اہمیت سے کسی بھی صورت انکار نہیں کیا جاسکتا یہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا منصوبہ ہے اس سے صرف پاکستان ہی نہیں پورے خطے کو یقینی طور پر فائدہ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ خطے اور دنیا کے حالات تبدیل ہو رہے ہیں اور ٹر مپ کے آنے سے امر یکہ کی پالیسوں میں کوئی خاص فر ق نہیں پڑ یگا کیونکہ کانگر یس اور سینیٹ میں اوبامہ کی جماعت کے پاس اکثر یت ہیں جہاں سے اہم فیصلے اور تقر ریاں ہونی ہوتیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت بدترین مظالم کر رہا ہے مگر کشمیر یوں کی آزادی کی آواز کو دبا نہیں جاسکتا بھارت کو پاکستان سے جار حیت مہنگی پڑ ئیگی اور یہ اپنے لیے مشکلات پیدا کر یگا ۔